اہم خبرتازہ ترینقومی

کورونا کی ایک بار پھر آمد خیبر پختنخوا اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی لاک ڈاون کا فیصلہ

کورونا کی ایک بار پھر آمد خیبر پختنخوا اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی لاک ڈاون کا فیصلہ

کراچی‌ (کوئٹہ ٹائمز)‌تیسری قسم کی کورونا کی آمد نے پاکستان میں ایک بار پھر اپنے پنجے مضبوط کر دیے خیبر پختنخوا اور پنجاب کے بعد اب سندھ میں بھی سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے.

ایک نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے رپورٹ کے مطابق تیسری قسم کی کورونا کیسز بڑھنے پر 15 اپریل سے سندھ میں‌بھی سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا، سندھ کے محکمہ داخلہ نے حکم نامہ جاری کر دیا، سرکاری، پبلک اور نجی مقامات پر ماسک کا پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے.

حکم نامہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون میں شادی کی تقریب میں 300 افراد سے زائد بلانے پر پابندی ہوگی، شادی ہالز میں کھانا کھلانے پر پابندی، انڈورڈائننگ پر پابندی ہوٹل ہالز میں، آوٹ ڈور ڈائننگ ، ہوم ڈلیوری کی سہلولت ہوگی، حکم نامے کے مطابق سب کاروباری مراکز رات 10 بجے سے بند کرنے ہونگے، آفس میں صرف 50 فیصد سٹاف کو بلایا جاے، اور حکم نامے پر آج 15 اپریل رات سے اطلاق ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button