تازہ ترین

لوگ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام کیوں ہو جاتے ہیں؟

لوگ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام کیوں ہو جاتے ہیں؟

لوگ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام کیوں ہو جاتے ہیں؟

زندگی میں ایک مشکل کام اہداف کا وضع کرنا، ان کا تحفظ کرنا اور ان کے حصول کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔
یہ جاننا بھی نہایت اہم ہوتا ہے کہ کس موقع پر کیا کرنا ہے، یہاں بہت سارے لوگ اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ بہت سے عناصر ان کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور اہداف پر توجہ مرکوز کرنے سے ہٹاتے ہیں۔

 

سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق کے مطابق کچھ نکات پر عمل کرنے سے اپنے مقصد کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

خود اعتمادی اور اہداف کو لکھنا

کسی مقصد کا تعین کرنے کا پہلا قدم خود پر مطلق یقین رکھنا ہے۔ اگر آپ کو خود پر اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد نہیں ہے تو آپ یہ بھی بھول سکتے ہیں کہ آپ کونسے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مقصد کے حصول کے لیے منصوبہ بنائیں، اپنے اہداف لکھیں، شیڈول بنائیں اور ان کی درجہ بندی کریں۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی فرد اپنے اہداف لکھتا ہے تو وہ ان کے حصول میں 42 فیصد زیادہ کامیاب ہوتا ہے۔

مخصوص اہداف کا تعین اور انھیں حاصل کرنا

کسی مقصد کو حاصل کرنا آسان ہوتا ہے اگر اسے مخصوص اہداف اورحالات میں سمجھا جائے۔ اگر آپ کی سمت مبہم ہے تو اہداف کا حصول مشکل ہوجائے گا۔
اگر آپ کے اہداف مخصوص معیارات پر طے کیے گئے تو آپ ان کے حصول کی طرف بآسانی پیشرفت کر سکتے ہیں۔اہداف لکھنا اور شیڈیول کرنے سے ان کا حصول آسان ہو جاتا ہے۔ فوٹو ان سپلیش

حقیقت پسندانہ اہداف اور ایک ٹائم لائن طے کریں

یہ صرف انسان خود ہی طے کر سکتا ہے کہ اس کا مقصد کتنا اہم ہے۔ لیکن انسان کو خود یقینی بنانا ہوگا کہ حقیقت پسندانہ امکان موجود ہے کہ آپ اسے حاصل کرسکیں گے اور اس کے لیے ایک ٹائم لائن طے کریں۔

جوابدہ ہونا پسند کریں

تحقیق کے مطابق جب آپ کسی مقصد کی سمت کام کرتے ہیں تو یاد رکھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب آپ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے تو اپنے آپ کا محاسبہ کریں۔ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو اپنے اہداف کے بارے میں بتانے سے آپ اہداف کے حصول کے لیے مزید ذمہ داری کا مظاہری کر سکتے ہیں۔

ضرورت پڑنے پر مدد طلب کریں 

اپنے آس پاس کے لوگوں سے سیکھنا ضروری ہے، کسی سے مدد مانگنا شرم کی بات نہیں ہے۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی سائنسی تحقیق کے مطابق آخر میں مستقل طور پر اپنی پیشرفت کا جائزہ لیں۔ وقت کے ساتھ ہمارے مقاصد میں تبدیلی آتی رہتی ہے اور  یادرکھیں حتمی نتیجہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے جو ہم شروع میں چاہتے تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button